کانگریس کی اعلی پالیسی ساز تنظیم کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ملک کے سامنے
کھڑے چیلنجوں کے پیش نظر پارٹی کے نائب صدر کو متفقہ طور سے پارٹی کی کمان
سونپنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور ان جذبات سے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو
واقف کراکے انہیں ہی اس ضمن میں حتمی فیصلہ کی ذمہ داری سونپی ہے۔ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈر اے کے انٹونی اور پرچار
محکمہ
کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے آج یہاں نیوز کانفرنس میں کہا کہ
کمیٹی نے پہلی بار متفقہ طور پر خواہش ظاہر کی ہے کہ مسٹر گاندھی کو
کانگریس صدر بنایا جانا چاہئے۔ ملک کے کروڑوں کارکنوں کا خیال ہے کہ مسٹر گاندھی کو پارٹی کی ذمہ داری
سونپی جانی چاہئے اوراس جذبہ کے مطابق خواہش ظاہر کرتے ہوئے کمیٹی نے بھی
پارٹی نائب صدر کو ایک آواز سے صدارت سونپنے پر اپنی رائے دی۔